About Me

My photo
حامد اقبال صدیقی شاعر ، ادیب ،صحافی ،کمپیئر ، کوئیز ماسٹر ،ریڈیو اور ٹی وی آرٹسٹ۔معاون مدیر: ماہنامہ شاعر ممبئی۔ چیئر مین: کوئیز ٹائم ممبئی۔ پروپرائٹر: ہِز پبلی کیشنز ۔ حامد اقبال صدیقی کی اب تک سات کتابیں شائع ہوئی ہیں اوران کی ادبی اور تعلیمی خدمات پر متعدد ایوارڈ مِل چکے ہیں۔ حامد اقبال صدیقی اردو کے قدیم ادبی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں یہ خاندان 100 سال سے بھی زیادہ عرصہ سے اردو زبان کی خدمت کرتا آ رہا ہے، ان کے دادا علّامہ سیماب اکبر آبادی اردو کے عظیم استاد شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ماہنامہ شاعر ممبئی اردو کا سب سے قدیم ادبی رسالہ ہے جو 93برسوں تک پابندی کے ساتھ جاری رہا۔ حامد اقبال صدیقی اردو میں جدید طرز کے کوئیز پروگراموں کے بانی ہیں اور وہ اردو اسکولوں کے لیے ریاست مہاراشٹر میں 260سے زیادہ جنرل نالج کوئیز مقابلے منعقد کر چکے ہیں۔ اردو اسکولوں اور کالجوں میں جنرل نالج کے فروغ کے لیے خصوسی لیکچرس دیتے ہیں۔ انھوں نے جدید ٹیکنا لوجی کا استعمال کرتے ہوئے بیت بازی کو ایک نیا انداز دیا۔ روزنامہ انقلاب کے 15 شہروں سے شائع ہونے والے سبھی ایڈیشنز میں ان کا کالم گلستانِ اشعار روزانہ چھپتا ہے۔ وہ اردو ذریعۂ تعلیم کے فروغ اور اردو اسکولوں کی بقا و معیار کے لیے برسوں سے کوشاں ہیں۔

Thursday, April 7, 2016

Hamid Iqbal Siddiqui - Angel of Mumbai

سنڈے ٹائمز آف انڈیا (ممبئی ایڈیشن) کی یکم اکتوبر 2006 ء کی اشاعت میں City of angels کالم میں معروف صحافی اور کالم نگار محمد وجیہہ الدین کا مضمون بعنوان Adding a zing to quizing شائع ہوا تھا جس میں انھوں نے اردو طلبہ کے لیے جدید طرز پر جنرل نالج کوئیز مقابلوں کے بانی حامد اقبال صدیقی کو شہر ممبئی کے اینجلس میں شمار کیا تھا
Hamid Iqbal Siddiqui - The angel

Tuesday, March 15, 2016

ایک شعر

ایک شعر
روز نِت نئی شکلیں خود کو دے کے خوش ہونا
روز اپنے ہاتھوں سے اُن بُتوں کو ڈھا دینا
حامد اقبال صدیقی