About Me
- Hamid Iqbal Siddiqui
- حامد اقبال صدیقی شاعر ، ادیب ،صحافی ،کمپیئر ، کوئیز ماسٹر ،ریڈیو اور ٹی وی آرٹسٹ۔معاون مدیر: ماہنامہ شاعر ممبئی۔ چیئر مین: کوئیز ٹائم ممبئی۔ پروپرائٹر: ہِز پبلی کیشنز ۔ حامد اقبال صدیقی کی اب تک سات کتابیں شائع ہوئی ہیں اوران کی ادبی اور تعلیمی خدمات پر متعدد ایوارڈ مِل چکے ہیں۔ حامد اقبال صدیقی اردو کے قدیم ادبی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں یہ خاندان 100 سال سے بھی زیادہ عرصہ سے اردو زبان کی خدمت کرتا آ رہا ہے، ان کے دادا علّامہ سیماب اکبر آبادی اردو کے عظیم استاد شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ماہنامہ شاعر ممبئی اردو کا سب سے قدیم ادبی رسالہ ہے جو 93برسوں تک پابندی کے ساتھ جاری رہا۔ حامد اقبال صدیقی اردو میں جدید طرز کے کوئیز پروگراموں کے بانی ہیں اور وہ اردو اسکولوں کے لیے ریاست مہاراشٹر میں 260سے زیادہ جنرل نالج کوئیز مقابلے منعقد کر چکے ہیں۔ اردو اسکولوں اور کالجوں میں جنرل نالج کے فروغ کے لیے خصوسی لیکچرس دیتے ہیں۔ انھوں نے جدید ٹیکنا لوجی کا استعمال کرتے ہوئے بیت بازی کو ایک نیا انداز دیا۔ روزنامہ انقلاب کے 15 شہروں سے شائع ہونے والے سبھی ایڈیشنز میں ان کا کالم گلستانِ اشعار روزانہ چھپتا ہے۔ وہ اردو ذریعۂ تعلیم کے فروغ اور اردو اسکولوں کی بقا و معیار کے لیے برسوں سے کوشاں ہیں۔
Monday, April 24, 2017
Monday, April 17, 2017
Ghazal . Hamid Iqbal Siddiqui
غزل
حامد اقبال صدیقی
جدائیوں کے تصوّر ہی سے رُلاؤں اُسے
میں جھوٹ موُٹ کا قصّہ کوئی سُناؤں اُسے
اُسے یقین ہے کتنا مِری وفاؤں کا
خلاف اپنے کسی روز ورغلاؤں اُسے
وہ تپتی دھوپ میں بھی ساتھ میرے آئے گا
مگر میں چاندنی راتوں میں آزماؤں اُسے
غموں کے صحرا میں پھِرتا رہوں اُسے لے کر
اُداسیوں کے سمندر میں ساتھ لاؤں اُسے
مزہ تو جب ہے اُسے بیڑ میں کہیں کھودوں
پھر اُس کے بعد کہیں سے میں دھونڈ لاؤں اُسے
یہ کیا کہ روز وہی سوچ پر مسلّط ہو
کبھی تو ایسا ہو، کچھ دیر بھول جاؤں اُسے
کچھ اور خواب بھی اُس سے چھُپا کے دیکھے ہیں
کچھ اور چہرے نگاہوں میں ہیں، دِکھاؤں اُسے
وہ گیلی مٹّی کی مانند ہے، مگر حامدؔ
ضروری کیا ہے کہ اپنا ہی سا بناؤں اُسے
Wednesday, April 12, 2017
Thursday, April 6, 2017
Subscribe to:
Posts (Atom)